بلوچستان خبر

وزیرِ اعظم کا پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان

وزیرِ اعظم کا پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان

​حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں غیر معمولی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

عوام کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں

​وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے کی بڑی کٹوتی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر پر آ جائے گی۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر ہو جائے گی۔

: مشکل ملکی حالات میں عوامی تعاون کا اعتراف

​وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس اہم موقع پیٹرول پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور عوام نے اس مشکل ترین وقت میں بہترین صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل ملکی حالات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر وہ پوری قوم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اس نمایاں کمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔