*کوئٹہ کی باہمت باکسر عابدہ بتول عالمی ٹائٹل جیت کرپاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم*

*کوئٹہ کی باہمت باکسر عابدہ بتول عالمی ٹائٹل جیت کرپاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم*

Oct 31, 2026|ویب ڈیسک


بلوچستان کی بیٹی عابدہ بتول تھائی لینڈ میں عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی پرچم سربلند کرنے کیلئے پُرامید


عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں قومی باکسر عابدہ بتول تھائی باکسر کے مدمقابل ہوں گی


*عالمی چیمپئن شپ کے حوالے سے باکسر عابدہ بتول کا کہنا تھاکہ*

نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہوں جس نے عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا


عالمی ٹائٹل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنا اوربلوچستان کا نام روشن کرنا میرا خواب ہے


باکسنگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دیگر لڑکیوں کے لیے مثال بننا چاہتی ہوں، *باکسر عابدہ بتول*


*رنگ میں اترنے کا عزم، محنت اور شوق باکسرعابدہ بتول کے بلند حوصلے اور ہمت کی روشن مثال ہے*