*ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں پر واضح کیاکہ؛*

*ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں پر واضح کیاکہ؛*

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک



ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک واضح حکمت عملی موجود ہے


اس حکمت عملی کا ایک حصہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولتکاروں کو ختم کرنا ہے *،ڈی جی آئی ایس پی آر*  


ہماری ذہنیت بھارت کی طرح نہیں ہے کہ ہم تمام داخلی مسائل کو بیرونی قرار دیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


ہم یہ نہیں کہتےکہ پاکستان میں تمام دہشت گردی صرف افغانستان کی وجہ سے ہے *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


افغانستان وہ بنیادی اڈہ ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، ان کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


دہشت گردی سے متعلق کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جنہیں ہمیں اندرونی طور پر سنبھالنا ہو گا *،ڈی جی آئی ایس پی آر*  


دہشت گردی کے ان سہولتکاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا میں نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


خیبرپختونخوا میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی بجائےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن(IBOs) ہو رہےہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


انسداد دہشت گردی کا کسی بھی ملک یا فوج کے پاس وہ تجربہ نہیں جو ہمارے پاس گذشتہ 20سال سے لڑنے کی وجہ سے ہے *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً200انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتی ہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پولیس ،فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مشترکہ تعاون سے کرتے ہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


خیبرپختونخوا کے لوگوں نے اس دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ مصائب برداشت کیے ہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر*  


خیبرپختونخوا کے غیور عوام بہادر ہیں اور پاکستانی معاشرے کا ایک بہت خاص حصہ ہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


پشتونوں سے بہتر کوئی لوگ نہیں، وہ اپنی روایات پر فخر کرنے والے ہیں، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


خیبرپختونخوا کے عوام امن و استحکام کا مطالبہ کرتےہیں اور وہ اس کے مستحق بھی ہیں *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں ہے *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


وہی لوگ انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرتےہیں جن کا ان دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے *،ڈی جی آئی ایس پی آر* 


خیبرپختونخوا میں ایک سہولت کار جو انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کررہا تھا وہ اب وہاں موجود نہیں، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال ایک سیاسی سوال ہے جس کا جواب سیاستدان ہی بہتر دے سکتے ہیں ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


ہم جو سمجھتے اور جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ حکومت کی تبدیلی آئینی وقانونی ضوابط کے مطابق ہوئی تھی ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


دہشت گرد اپنے آقاؤں کے اشاروں پر بلوچستان کی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


بلوچستان میں دہشت گرد نہ صرف مائننگ بلکہ ایل پی جی ٹرکوں، سکولوں اور اساتذہ پر بھی حملے کرتے ہیں ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


دہشت گرد پلوں اور ریلوے لائنوں کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیاں معطل ہو سکیں ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


ہر وہ چیز جو مقامی آبادی کو روزگار اور معاشی قوت فراہم کرے، دہشت گرد اسے نشانہ بناتے ہیں ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


بلوچستان کی اشرافیہ عام عوام کو غریب اور ان پڑھ رکھ کر اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنا چاہتی ہے ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


دہشتگرد اوراشرافیہ بلوچ عوام کو غربت اور پسماندگی میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ محرومی کا بیانیہ برقرار رہے ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*


بلوچستان میں دہشت گردوں اور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، کیونکہ دونوں ہی صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں ، *ڈی جی آئی ایس پی آر*