*پاک فوج دفاعِ وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش،مانسہرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد*

*پاک فوج دفاعِ وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش،مانسہرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد*

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

*پاک فوج دفاعِ وطن کیساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش،مانسہرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد*

 

اے پی ایس بٹراسی میں پاک فوج،سول انتظامیہ اورناردرن پاکستان ہیلتھ فاؤنڈیشن کےاشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا


 فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج اورسول انتظامیہ کے50 سے زائد ماہرڈاکٹرزاورکنسلٹنٹس نے مقامی افراد کا طبی معائنہ کیا


پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کے دوران مجموعی طورپر6 ہزار632 مقامی افراد کا طبی معائنہ اورعلاج کیا گیا


کیمپ میں مریضوں کو ای سی جی، خون کے ٹیسٹ، ہیموگلوبن مانیٹرنگ سمیت دیگر طبی سہولیات اورمفت ادویات فراہم کی گئیں


ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور کمانڈر لاجسٹک 12 ڈویژن نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا


*مانسہرہ کےمقامی افراد نے جدید سہولیات سے آراستہ فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا*