افغان طالبان کا عوام دشمن چہرہ بے نقاب، قندھار میں عوامی احتجاج پُرتشدد تصادم میں بدل گیا

افغان طالبان کا عوام دشمن چہرہ بے نقاب، قندھار میں عوامی احتجاج پُرتشدد تصادم میں بدل گیا

Nov 13, 2026|ویب ڈیسک

شریعت کے نام نہاد دعویدار افغان طالبان کا انسانیت پر وار، عوام کو بنیادی ادویات اور علاج کی سہولیات سے بھی محروم کرنے لگے قندھارمیں طالبان اہلکاروں کا ادویات مارکیٹوں پر دھاوا،پاکستانی ادویات ضبط اور نذرِ آتش کرنے کی کوشش پر احتجاج جھڑپوں میں تبدیل افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق؛پرتشدد مظاہرے میں قابض طالبان کی فائرنگ سے 6عام شہری اور5طالبان اہلکار بھی زخمی ہو گئےمظاہرین کی جانب سے طالبان اہلکاروں کیخلاف شدید مزاحمت، گاڑیوں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے نشانہ بنایا ، افغانستان انٹرنیشنلافغان طالبان اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے22 تاجروں اور ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا، افغانستان انٹرنیشنلجھڑپوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افغان شہریوں کو طالبان اہلکاروں کی جانب سے دھمکیوں کا بھی سامنا ہے، افغانستان انٹرنیشنلافغانستان بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے درآمدی ادویات پر انحصار کرتا ہے، جن میں 70 فیصد پاکستان سے آتی ہیں