پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر، غیر ملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کیلئے نئے مواقع

پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر، غیر ملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کیلئے نئے مواقع

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 عالمی سرمایہ کاری، جدید مائننگ ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون سے ملکی معدنی وسائل کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے

پی ایم آئی ایف 2026 کے حوالے سے "کالی اُم ویلٹ ٹیکنِک" (کے یو ٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر "ڈاکٹر سیباسشن لوننگ" نے کہا کہ؛

پاکستان کے معدنی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور جدید تکنیکی مہارت ناگزیر ہے

"کے یو ٹیک" معدنی ذخائر کی تلاش، نشاندہی اور جانچ پڑتال میں جدید تکنیکی مہارت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ڈاکٹرسیباسشن لوننگ

ہم محفوظ اور مؤثر زیرِ زمین کان کنی کیلئے جدید زلزلہ پیما نگرانی اور بیک فل ڈیزائن کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے یو ٹیک

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم مقامی شراکت داروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان موثر روابط کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر سیباسشن لوننگ

 ہم پاکستان میں کان کنی کےشعبے کی ترقی کے لیے جدید تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے یو ٹیک