شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک



**میرانشاہ:** خیبرپختونخوا میں 'عزمِ استحکام' ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 اہم دہشتگرد کمانڈرز سمیت 9 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر بھرپور کارروائیاں کیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے اہم کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت جاری ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے متعدد خفیہ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ فورسز نے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔