شمالی وزیرستان کےعلاقےمیرانشاہ میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں،قبائلی عمائدین اورمشران کااہم جرگہ
Nov 21, 2026|ویب ڈیسک
جرگےکی صدارت کورکمانڈرپشاورنےکی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام اورمعززین کی شرکت قبائلی مشران اورعمائدین کی جانب سے روایتی پگڑی پہنا کرکورکمانڈرپشاورکا پرتپاک استقبال کیا گیا جرگے میں شمالی وزیرستان کی سیکیورٹی، امن وامان، ترقیاتی منصوبوں اورعوامی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا قبائلی عمائدین اورشرکاء نےعلاقے میں امن واستحکام کیلیے پاک فوج کے اقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کےعزم کا بھرپوراظہارکیا قبائلی عمائدین نے قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کیلیے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا