تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

صبح کی کافی آنتوں اور دماغی صحت کے لیے مفید قرار، نئی تحقیق

صبح کی کافی آنتوں اور دماغی صحت کے لیے مفید قرار، نئی تحقیق

 اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)ماہرین کے مطابق صبح سویرے اٹھنے کے بعد ایک کپ کافی نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے بلکہ اس کے متعدد دیگر صحت بخش فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیفین والی اور بغیر کیفین والی دونوں اقسام کی کافی آنتوں کے بیکٹیریا پر مثبت اثر ڈالتی ہیں، جس کے نتیجے میں مزاج بہتر ہوتا ہے اور ذہنی دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی کالج کارک آئرلینڈ کے اے پی سی مائیکرو بایوم کے محققین نے کی، جس میں آنت اور دماغ کے درمیان تعلق کو سمجھنے کی کوشش کی گئی۔اگرچہ پہلے سے یہ خیال موجود تھا کہ کافی ہاضمے کو بہتر بنانے اور ذہنی صحت کو فروغ دینے میں مددگار ہے، تاہم ان اثرات کے پیچھے حیاتیاتی عمل مکمل طور پر واضح نہیں تھا۔تحقیق کے دوران 62 افراد کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا، جس میں نفسیاتی جائزے، غذائی عادات کی نگرانی اور فضلے و پیشاب کے نمونوں کا معائنہ شامل تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی کا استعمال مجموعی طور پر آنتوں اور دماغی صحت دونوں پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔