تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ کا دورہ، ماحولیاتی نمائش کا افتتاح

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ کا دورہ، ماحولیاتی نمائش کا افتتاح

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی چیلنج ہے جس کے اثرات بلوچستان میں واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ میں "کلائمیٹ چینج اور پھولوں کی نمائش" کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے دوران کیا۔


ماحولیاتی شعور وقت کی ضرورت

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے زور دیا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی قلت جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے شجرکاری اور ماحولیاتی شعور ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے طالبات کی جانب سے تیار کردہ خوبصورت گملوں اور پھولوں کی نمائش کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور تعمیری قدم قرار دیا۔


طالبات کی حوصلہ افزائی

راحیلہ حمید خان درانی نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر کالج کی پرنسپل اور فیکلٹی کو مبارکباد پیش کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیوں کا مقصد نئی نسل کو ماحول کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔