بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس

بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

مودی حکومت کا تیسری بڑی نام نہاد معیشت کا معاشی بیانیہ زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے لگا 


خلیجی جنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی نے مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں آشکار کر دیں 


*عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق؛* 

روپے کی قدر کو عارضی طور پر روکنے کیلئے بھارتی ریزرو بینک *7 ارب ڈالر* فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا 


بھارتی ریزرو بینک نے ایک مرتبہ پھر  تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب بھارتی روپے کو سہارا دینے کیلئےغیر معمولی قدم اٹھا لیا، *بلومبرگ*


*بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا کے مطابق؛* 

مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدترین کمی نے بھارتی معیشت کو شدید متاثر کردیا


دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعویٰ کرنے والے مودی کے دور میں روپے کا بحران خوف کی علامت بن گیا، *بلومبرگ*


ایک مرتبہ پھر بھارتی روپیہ *95 روپے فی ڈالر* تک پہنچتے ہی تاریخ کی کم ترین سطح سے محض *1.3 فیصد* دور ہے، *بلومبرگ* 


*بھارتی ماہر معاشیات دنیش ووہرا کا کہنا ہے کہ؛* 

بھارتی معیشت کی حالیہ صورتحال نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے مشکوک اعداد و شمارواضح کر دیے


*بھارتی عوام کے ٹیکس کو جھونک کر مودی اپنی بارہ سال کی کھوکھلی معاشی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے*