پاک قطر تجارتی ٹاسک فورس کا دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

پاک قطر تجارتی ٹاسک فورس کا دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور قطر کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے قطر میں مشترکہ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔


اجلاس کے دوران دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور کلیدی معاشی شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی وفد نے قطری سرمایہ کاروں کے سامنے مواصلاتی و رابطہ کاری منصوبوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، بحری امور (میری ٹائم) اور آٹوموبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع پیش کیے۔


حکام کے مطابق دونوں برادر ممالک کے مابین اس معاشی شراکت داری سے ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، نئی کاروباری سرگرمیوں اور معاشی نمو کو واضح فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی قطر سمیت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔