تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بن گورین ایئرپورٹ پر امریکی فوجی طیاروں کی بڑی تعداد، فضائی سرگرمیوں میں اضافہ

بن گورین ایئرپورٹ پر امریکی فوجی طیاروں کی بڑی تعداد، فضائی سرگرمیوں میں اضافہ

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پر امریکی فوجی طیاروں کی غیر معمولی تعداد میں موجودگی رپورٹ کی گئی ہے جس کے باعث ایئرپورٹ کی فضائی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مئی کے دوران درجنوں امریکی ری فیولنگ طیارے اس ایئرپورٹ پر موجود رہے، جبکہ اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں وہاں فوجی طیاروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔اس صورتحال کے باعث سول ایوی ایشن حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایئرپورٹ کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں تجارتی پروازوں اور شہری ہوابازی کے معمولات کو متاثر کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بعض اسرائیلی ایئر لائنز کو اپنے طیارے بیرون ملک منتقل کرنا پڑ رہے ہیں تاکہ آپریشنل دباؤ کو کم کیا جا سکے۔