16-17 نومبر کو خیبر پختونخوا میں جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 22 خوارج مارے گئے۔
خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران اپنی افواج نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے سرپرست یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پندرہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ضلع بنوں میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران اپنی افواج نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ درست اور ماہرانہ کارروائی کے نتیجے میں چھ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ضلع ٹانک میں ایک جھڑپ کے دوران ایک اور خارجی کو مؤثر طریقے سے ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے بھارت کے سرپرست یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو اس علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم عمل رہے تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارت کے سرپرست یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشنز جاری ہیں، کیونکہ نیشنل ایکشن پلان پر فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ "عزمِ استحکام" وژن کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کی انتھک مہم ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گی۔