مودی کے ہندوتوا نظریہ کے خلاف اندرونی بغاوت، ہندو انتہا پسند تنظیموں کا مکروہ چہرہ عیاں

مودی کے ہندوتوا نظریہ کے خلاف اندرونی بغاوت، ہندو انتہا پسند تنظیموں کا مکروہ چہرہ عیاں

Aug 13, 2026|ویب ڈیسک

​ بھارتی جریدے "دی وائر" کی رپورٹ: سابق آر ایس ایس رہنما یشونت شندے نے بم دھماکوں کے نیٹ ورک کا پول کھول دیا

​نئی دہلی / اسلام آباد — نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور ہندوتوا نظریے کو اس کے اپنے ہی گڑھ سے شدید اندرونی بغاوت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق آر ایس ایس کے سابق سینئر رہنما یشونت سہدیو شندے نے آر ایس ایس، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کی پرتشدد سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری تحقیقات اور انہیں دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔

دی وائر کی رپورٹ اور سیاسی تجزیہ کاروں کے سنسنی خیز انکشافات

​بم بنانے کی تربیت: سابق آر ایس ایس رہنما کے مطابق وی ایچ پی رہنما ملند پراندے کی راست نگرانی میں آر ایس ایس کارکنوں کو بم بنانے اور تخریب کاری کی منظم تربیت دی جاتی ہے۔

​پاکستانی حدود میں شرپسندی: یشونت شندے نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ پاکستان میں شرپسند اور تخریبی کارروائیاں انجام دینے والا ٹریننگ نیٹ ورک آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت خود چلاتی ہے۔

​عدالتی و سیاسی سہولت کاری: دی وائر کے مطابق سی بی آئی کے ٹھوس شواہد کے باوجود بی جے پی نواز عدالتی نظام کے باعث ہندوتوا تنظیموں کے ملزمان کو باآسانی بریت مل جاتی ہے۔

​اسرائیل سے گٹھ جوڑ: بھارتی سیاسی تجزیہ کار راجو پارولیکر کے مطابق اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ کی وجہ سے آر ایس ایس دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں سے زیادہ خطرناک اور منظم شکل اختیار کر چکی ہے۔

​مسلم کش فسادات کی تاریخ: نامور تجزیہ کار شمس الاسلام کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی تمام تر سرگرمیاں بھارت میں مسلم دشمنی کو ہوا دینے اور ہندو مسلم فسادات کرانے کی طویل تاریخ پر مبنی ہیں۔

​"یہ وطن اور خطہ اس وقت تک امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا جب تک ہندوتوا کی اس فاشسٹ اور انتہا پسندانہ فکر کا عالمی سطح پر محاسبہ نہ کیا جائے۔" — سیاسی تجزیہ کار