تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

فیفا عالمی کپ کا آغاز قریب، ٹیموں کی میزبان ممالک آمد جاری

فیفا عالمی کپ کا آغاز قریب، ٹیموں کی میزبان ممالک آمد جاری

نیو یارک:فیفا عالمی کپ کے آغاز میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں، جبکہ میزبان ممالک میں شریک ٹیموں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر نیویارک میں عالمی کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔برازیل کی قومی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ چکی ہے، جبکہ ایرانی فٹبال ٹیم کے لیے میکسیکو کے سفری اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔ عالمی کپ کے دوران میکسیکو ایرانی ٹیم کے مرکزی قیام گاہ کے طور پر استعمال ہوگا۔ایرانی ٹیم اس وقت ترکیہ میں موجود ہے اور 6 جون کو میکسیکو روانہ ہونے کا پروگرام رکھتی ہے۔اس بار فیفا عالمی کپ میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ مقابلوں میں ریکارڈ 1248 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔فٹبال کا یہ عظیم عالمی میلہ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔