پسنی: بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ورغلائے بچوں سے والد کی لاتعلقی

پسنی: بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ورغلائے بچوں سے والد کی لاتعلقی

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہاتھوں استعمال بچوں سے باپ کی لاتعلقی


بلوچستان کے علاقے پسنی (زاری کور) کے رہائشی واحد بخش نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہاتھوں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے اپنے کم عمر بیٹے اور بیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔


واحد بخش نے اپنے بیان میں کہا کہ کالعدم تنظیم ان کے 17 سالہ بیٹے سرفراز اور 12 سالہ زیرِ تعلیم بیٹی کو ورغلا کر اور بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ انہوں نے عسکریت پسند کمانڈروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ بشیر زیب اور اللہ نظر بتائیں کہ ہمارے معصوم اور کم عمر بچوں کو ورغلانے کا کیا جواز ہے اور ان کا کیا قصور تھا؟


انہوں نے واضح کیا کہ ان کا خاندان محب وطن ہے، وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ملک کے لیے ہی جئیں اور مریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حقوق کے نام پر سرگرم تنظیموں سے متاثرہ خاندانوں کی مسلسل لاتعلقی عوام کی انتہا پسندی سے واضح بیزاری کا ثبوت ہے۔