تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

امیتابھ بچن کے گھر کے باہر مداح گرمی سے بے ہوش

امیتابھ بچن کے گھر کے باہر مداح گرمی سے بے ہوش

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے گھر ’جلسہ‘ کے باہر ایک مداح شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو کر سڑک پر گر گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب سیکڑوں مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح اچانک سڑک پر گر پڑا، جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد نے فوری طور پر اسے سہارا دے کر محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔امیتابھ بچن ہر اتوار اپنے مداحوں سے ملاقات کی روایت برقرار رکھتے ہیں اور اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ مداحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آیا جائے۔اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مداحوں کی محبت اور دعائیں ان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کے مطابق مداح ہی انہیں مزید محنت اور بہتر کام کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ شدید دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرنا آسان نہیں، اس لیے مداحوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا ضروری ہے۔