تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

دعا لیپا اور کالم ٹرنر ازدواجی بندھن میں بندھ گئے

دعا لیپا اور کالم ٹرنر ازدواجی بندھن میں بندھ گئے

 لندن:عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکارہ دعا لیپا اور معروف اداکار کالم ٹرنر نے اپنی محبت کو شادی کے بندھن میں پرو دیا۔ دونوں نے لندن میں ایک سادہ اور نجی تقریب کے دوران نکاح کر لیا، جس کی خبر سامنے آنے پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب 31 مئی کو لندن کے ایک تاریخی شادی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند خاص دوستوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تقریب کو نہایت سادگی کے ساتھ منعقد کیا گیا جبکہ بعد ازاں محدود مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔شادی کے موقع پر دعا لیپا سفید عروسی لباس میں نہایت دلکش دکھائی دیں، جبکہ کالم ٹرنر نفیس نیلے لباس میں باوقار انداز کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ شادی کے بعد دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہن کو اپنی جانب آتے دیکھ کر کالم ٹرنر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اس یادگار منظر نے تقریب میں موجود اہل خانہ کو بھی متاثر کیا۔دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان قربت کا آغاز 2024 کے اوائل میں ہوا تھا۔ بعد میں دونوں نے اپنے تعلق کا کھلے عام اعتراف کیا، جس کے بعد ان کے مداح مسلسل ان کی زندگی کے اہم مراحل پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ گزشتہ برس منگنی کی اطلاعات سامنے آئیں اور اب شادی کی خبر نے مداحوں کی خوشی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ یہ جوڑا اپنی شادی کی خوشیوں کا ایک اور بڑا جشن جلد بحیرۂ روم کے خوبصورت جزیرے سسلی میں منانے کا ارادہ رکھتا ہے۔قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والی یہ سادہ مگر پُراثر تقریب دونوں کی خواہش کے مطابق رہی، جبکہ دنیا بھر سے مداح نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔