بلوچستان: فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام ستمبر میں 33 اسپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد

بلوچستان: فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام ستمبر میں 33 اسپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک



کوئٹہ: فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے صوبے میں قیامِ امن کے ساتھ ساتھ صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ستمبر کے دوران مختلف اضلاع میں کھیلوں کے 33 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔


یہ مقابلے کوہلو، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، سبی، مسلم باغ، پشین اور مرغہ فقیرزئی سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں منعقد کروائے گئے۔ ٹورنامنٹس میں مقامی نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جبکہ شائقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔


مقامی نوجوانوں اور شائقین نے ایف سی بلوچستان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی نوجوان نسل کے لیے ایسی مثبت سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


ایف سی حکام کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر قومی دھارے میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔