بلوچستان: سول انتظامیہ اور ایف سی کی کھلی کچہریاں، عوامی مسائل حل
Sep 25, 2026|ویب ڈیسک
بلوچستان کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کی فراہمی کے لیے سول انتظامیہ اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اشتراک سے صوبے بھر میں 13 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔
اگست کے دوران صحبت پور، بارکھان، سوئی، لورالائی اور ہرنائی سمیت مختلف اضلاع میں منعقدہ ان کھلی کچہریوں میں مقامی شہریوں اور قبائلی عمائدین و مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر حکام نے عوام کے مسائل اور شکایات براہ راست سنیں اور متعلقہ محکموں کو ان کے فوری ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ مقامی آبادی اور قبائلی مشران نے اس مشترکہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔