وزیراعلیٰ بلوچستان کی چوہدری شجاعت اور سالک حسین سے ملاقات
Sep 29, 2026|ویب ڈیسک
سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے لاہور میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ان کی رہائش گاہ گلبرگ میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران میر سرفراز احمد بگٹی نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قائدین کے درمیان بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان کے قیام، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے صوبے کی پائیدار ترقی، معاشی خوشحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔