بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں 31 خوارج ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں 31 خوارج ہلاک

Nov 13, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی، سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں 3 نومبر سے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر وسیع پیمانے پر علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ مختلف جھڑپوں کے نتیجے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 31 خوارج ہلاک ہوگئے۔ کارروائیوں کے دوران خوارج کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔بیان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔