گورنرراج کے بعد خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی حکومت کے صحت کےشعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری

گورنرراج کے بعد خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی حکومت کے صحت کےشعبے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر اور سیکریٹری صحت کی قیادت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ صحت کا جامع جائزہ لیا گیاصحت کے تمام شعبوں کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ مستقبل کی اصلاحاتی حکمت عملی بھی مرتب کی گئیدور دراز علاقوں میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی 90 فیصد دستیابی یقینی بنانے اور 250 بنیادی ایمرجنسی زچگی و نومولود مراکز کو 24 گھنٹے فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیاخیبر پختونخوا کے 114 رورل ہیلتھ سینٹرز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ 100 نرسنگ طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی جائیں گیخیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے طویل عرصے سے غیر فعال موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہےمحکمہ صحت کے 12 ترجیحی اصلاحاتی منصوبوں کی مجموعی تخمینہ لاگت 7 ارب 10 کروڑ 29 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے