افغانستان میں طالبان مخالف گروپوں کی کارروائیاں تیز، متعدد اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان مخالف گروپوں کی کارروائیاں تیز، متعدد اہلکار ہلاک

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف سرگرم مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں تیزی آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مختلف صوبوں میں ہونے والے حملوں کے دوران طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ سرپل، فاریاب، غور اور پکتیا میں مختلف کارروائیوں کے دوران طالبان کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کوہستانات میں طالبان حکومت کے ایک انٹیلی جنس اہلکار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔افغان مسلح گروپ کے بیان کے مطابق صوبہ غور کے ضلع دولینہ میں محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔دوسری جانب طالبان مخالف تنظیم افغان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ کنڑ میں ایک سکیورٹی چوکی پر حملے کے نتیجے میں طالبان کا ایک جنگجو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ماہرین کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں مسلح گروپوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال اور داخلی استحکام کے حوالے سے اہم سوالات پیدا کر رہی ہیں۔ تاہم ان کارروائیوں اور ہلاکتوں سے متعلق دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ضروری ہے۔