تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

اداکارہ میرا کے والد کو دل کا شدید دورہ، تین شریانیں بند، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

اداکارہ میرا کے والد کو دل کا شدید دورہ، تین شریانیں بند، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے والد کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اداکارہ کے مطابق ان کے والد کو ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ دل کی تین شریانیں بند ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کے لیے مختلف سرجریوں کا مشورہ دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے ہفتے پہلے مرحلے میں آپریشن کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر تین سرجریوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔میرا نے کہا کہ ان کے والد کی صحت ان کے لیے انتہائی اہم ہے اور وہ اس مشکل وقت میں مداحوں کی دعاؤں کی محتاج ہیں۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیری سرگرمیوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔