تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ورلڈ کپ تیاریاں،ویمن کرکٹ ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ جاری

ورلڈ کپ تیاریاں،ویمن کرکٹ ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ جاری

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مختلف میچ صورتحال پر مبنی پریکٹس میچ کھیلا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مختلف کھیل کی حکمت عملیوں اور میچ صورتحال کے مطابق تربیت حاصل کی۔پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں کے یو یو فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے، جبکہ کیمپ میں فٹنس اور کھیل کی مہارت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی سیریز اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔