ترک کاپی کے سی ای او کی قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات

ترک کاپی کے سی ای او کی قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

 

ترک کاپی کے سی ای او اور آذر بائیجان ٹریڈ ہاؤس کے پریذیڈنٹ عدیل شجاع بٹ نے قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید احمد ندیم سے سیرت فیسٹول کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا ۔عدیل شجاع بٹ نے ترکی ،آذر بائیجان اور دیگر اسلامی ممالک کے علما کرام ،دانشوروں ،مصنفین ، سماجی شخصیات، ، اداروں اور قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے درمیان تعاون اور مل کر کام کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے تعلیم ،تہذیب اور تربیت کے شعبوں میں اسلامی دنیا اور اتھارٹی کے درمیان اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا ۔۔اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید احمد ندیم نے ترک کاپی اور قومی رحمتہ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے ایک سمجھوتے کی تجویز دی جس پر اتفاق کیا گیا ۔ڈاکٹر خورشید احمد ندیم نے کہا کہ اتھارٹی اور ترک کاپی مل کر اسلامی دنیا اور پاکستان کے درمیان تعلیم ،ثقافت ،تربیت اور ابلاغ کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے ۔عدیل شجاع بٹ اور ڈاکٹر خورشید احمد ندیم نے آئندہ ماہ سیرت النبی فیسٹیول کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔