آواران میں کامیاب آپریشن: محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اران میں تین دہشتگرد ہلاک، فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں لائق تحسین: وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز کے بہادر جوانوں نے ایک بار پھر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، جس پر وہ پوری قوم کی طرف سے سلام کے مستحق ہیں۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے جانباز سپوت پوری طرح پرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا جڑ سے خاتمہ پوری قوم کی متفقہ آواز ہے، اور ملک سے فتنہ و فساد مٹانے کے لیے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ