پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی کے مطابق پنجگور کے علاقوں اپھان اور کوہِ پروم میں آپریشن 'ردالفتنہ' کے تحت سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

بابر خان یوسفزئی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے بروقت اور مؤثر اقدامات دہشتگرد عناصر کے خلاف بڑی پیش رفت ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی