*خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی اور صوبائی حکومت کا اشتراک*
Nov 5, 2026|ویب ڈیسک
*خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی اور صوبائی حکومت کا اشتراک*
خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی اور صوبائی حکومت کے روابط جاری ہیں
اسی سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں دستیاب کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع اور اسپیشل اکنامک زونز کی استعداد بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی
وفد کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری ضابطہ جاتی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا
ایس آئی ایف سی صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور کاروباری آسانیاں فراہم کر رہی ہے