بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک
Sep 18, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ’آپریشن ردِ الفتنہ 3‘ کے تحت دو مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پنجگور کے علاقے فتح علی میں کی گئی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اس مؤثر آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایسی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔