آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، پاک سعودیہ لازوال تعلقات

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، پاک سعودیہ لازوال تعلقات

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر دونوں برادر اسلامی ممالک کے تاریخی رشتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ”ایک دوجے کے دل و جان“ جاری کر دیا ہے۔


اردو اور عربی زبانوں کے خوبصورت امتزاج پر مبنی یہ نغمہ پاک سرزمین سے ارضِ حرمین شریفین تک قائم دہائیوں پرانی دوستی اور مضبوط اخوت کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ روابط کے ساتھ ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے، باہمی سلامتی اور امن کے مشترکہ عزم کو بھی نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، نغمے کی دلکش دھن اور اشعار دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی مذہبی، ثقافتی اور سٹریٹجک ہم آہنگی کے پیغام کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں