سردار اکبر خروٹی کی چوہدری سالک حسین سے اہم ملاقات
Sep 19, 2026|ویب ڈیسک
بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما اور خروٹی قبائل کے چیف سردار اکبر خان خروٹی خلجی نے لاہور میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک سے الگ الگ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں بلوچستان کو درپیش مسائل، سیاسی و امن و امان کی صورت حال اور علاقائی مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار اکبر خان خروٹی نے مسلم لیگی قیادت کو صوبے کے زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی عوام قومی رہنماؤں کی جانب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک محب وطن سیاستدان ہیں، لہٰذا وہ اور ان کی جماعت ماضی کی طرح بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنے، امن کے قیام اور سیاسی استحکام کے لیے آگے بڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں