*افغان باشندوں کی بڑھتی غیر قانونی سرگرمیاں میزبان ممالک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کیلئے سنگین چیلنج*
*افغان باشندوں کی بڑھتی غیر قانونی سرگرمیاں میزبان ممالک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کیلئے سنگین چیلنج*
ایران کا غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 2 افغانیوں کو پھانسی
*انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کے مطابق؛*
ایران نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 افغان شہریوں کو اصفہان شہر کی دستگرد جیل میں پھانسی دے دی
پھانسی پانے والے افغان شہریوں کی شناخت 43 سالہ مبارک محمدی اور 49 سالہ قاسم ملا امینی کے نام سے ہوئی *، ہینگاؤ*
دونوں افغان شہریوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان سے تھا اور وہ ایران کے شہر مشہد میں مقیم تھے *، ہینگاؤ*
*افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق؛*
رواں سال کے آغاز سے اب تک ایران میں مختلف جرائم میں ملوث کم از کم 27 افغان شہریوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے
پھانسی پانے والے افغان شہری منشیات اسمگلنگ، قتل، جاسوسی اور حکومت مخالف احتجاج سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے، *افغانستان انٹرنیشنل*