کوئٹہ: عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

کوئٹہ: عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

Aug 26, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ: عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

​کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی خصوصی ہدایات پر معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اہلِ سنت کے ممتاز علمائے کرام سے ایک اہم مشاورتی ملاقات کی، جس میں 12 ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے انتظامی و سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پرامن اور پروقار تقریبات کے لیے حکومتی اقدامات

​ملاقات کے دوران معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے علمائے کرام کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے سیکیورٹی پلان اور بلدیاتی انتظامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے تمام بنیادی و لاجسٹک سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

​اہم فیصلے اور نکات:

​فول پروف سیکیورٹی: جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی۔

​حکومتی تعاون کی یقین دہانی: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر جلوس کے منتظمین کو روٹس پر صفائی، روشنی، اور میڈیکل کیمپوں کی فراہمی۔

​مشاورتی رابطہ: انتظامیہ اور منتظمین کے مابین تقریب کے اختتام تک مسلسل کوآرڈینیشن روم فعال رکھنے پر اتفاق۔

علمائے کرام کا حکومتی اقدامات پر اطمینان اور مکمل تعاون کا اعلان

​وفد میں شامل علمائے کرام نے صوبائی حکومت کے پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ علماء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جشنِ آمدِ رسولِ اکرم ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا