کوئٹہ: بلوچ ٹریننگ ونگ کے 173 جوان پاک فوج کا حصہ بن گئے

کوئٹہ: بلوچ ٹریننگ ونگ کے 173 جوان پاک فوج کا حصہ بن گئے

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک



**کوئٹہ (سٹاف رپورٹر):** کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ (بی ایم ٹی-22) کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں عسکری تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باقاعدہ طور پر پاک فوج میں شامل ہو گئے۔


تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کوئٹہ تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور دورانِ تربیت غیر معمولی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔


پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ، معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔


بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ کامیابی سے تربیت مکمل کر کے پاک فوج کا حصہ بننا ان کے لیے دلی خوشی اور فخر کا باعث ہے۔