کابل اور قندھار میں کارروائیاں، طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

کابل اور قندھار میں کارروائیاں، طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک


کابل اور قندھار میں کارروائیاں، طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک


افغانستان میں سیکیورٹی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں تیزی آنے کے بعد امن اور مکمل کنٹرول کے حکومتی دعوے چیلنج ہو گئے ہیں۔


طالبان مخالف تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' نے دارالحکومت کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق کابل میں طالبان اسپیشل یونٹس کی چوکی اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔


ادھر قندھار کے وسطی علاقے میں ایک اور ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان کے اہم کمانڈر 'ملا ثابت' کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا ہے کہ ملا ثابت طالبان کے مالیاتی نظام کا اہم اکاؤنٹنٹ اور بدنام زمانہ 'عارف نیٹ ورک' کا سرگرم رکن تھا۔