تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

موٹاپا نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ بن سکتا ہے:تحقیق میں انکشاف

موٹاپا نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ بن سکتا ہے:تحقیق میں انکشاف

 اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپا 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ایک اہم وجہ ہو سکتا ہے۔اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ابھی مکمل طور پر واضح نہیں اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم سائنس دانوں کے مطابق زیادہ وزن یا موٹاپا کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے، جس کی ممکنہ وجوہات میں جسم میں انسولین کی بلند سطح اور سوزش شامل ہیں۔حالیہ برسوں میں محققین اس رجحان پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ نوجوان افراد میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جن میں آنتوں اور بیضہ دانی کے کینسر جیسے امراض شامل ہیں۔2023 میں انگلینڈ میں 20 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں تقریباً 31 ہزار کینسر کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی ہر ہزار افراد میں سے تقریباً ایک شخص متاثر ہوا۔اس کے مقابلے میں 50 سے 79 سال کی عمر کے افراد میں یہ تعداد کہیں زیادہ یعنی 2 لاکھ 44 ہزار تک پہنچ گئی، جو کہ ہر 100 میں سے تقریباً ایک کیس بنتا ہے۔نوجوان عمر کے گروپ میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر کے کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 8500 رہی، جبکہ آنتوں کے کینسر کے 3000 اور جلد کے کینسر (میلانوما) کے 2800 کیسز سامنے آئے۔