آسام: اڈانی منصوبے کی خاطر 1400 سے زائد مسلم خاندان بے گھر
Sep 23, 2026|ویب ڈیسک
بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے اپنے قریبی کاروباری ساتھی گوتم اڈانی کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر مسلم آبادی کو بے دخل کر دیا ہے۔
بھارتی جریدے ’اسکرول ان‘ کی رپورٹ کے مطابق، ریاست آسام میں اڈانی پاور پروجیکٹ کے قیام کی خاطر 1,400 سے زائد مسلم خاندانوں کے مکانات کو بلڈوزر چلا کر مسمار کر دیا گیا۔ حکومتی کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ چار دہائیوں سے آباد تقریباً 10 ہزار مسلمان بے گھر ہو گئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کے دورِ اقتدار میں سال 2016 کے بعد سے بلڈوزر مہم کے ذریعے مسلسل مسلم آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ بی جے پی کی حکومت کے دوران ان متنازع کارروائیوں میں مزاحمت پر اب تک کم از کم 8 مسلمانوں کی جانیں بھی جا چکی ہیں