تعلیمی نظام کے دیرینہ مسائل، سیاسی مداخلت، انتظامی کمزوریاں اور اصلاحات کی ضرورت

تعلیمی نظام کے دیرینہ مسائل، سیاسی مداخلت، انتظامی کمزوریاں اور اصلاحات کی ضرورت

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

خیبرپختونخوا کا تعلیمی نظام گزشتہ ادوار کی غفلت، ناقص منصوبہ بندی اور سیاسی مداخلت کے باعث سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ صوبے میں تقریباً 49 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر، 44 ہزار 747 تدریسی آسامیاں خالی اور 562 اسکول غیر فعال ہیں۔ مزید برآں، 17 ہزار 353 کلاس رومز کو ازسرِنو تعمیر جبکہ 18 ہزار 476 کو بڑی مرمت کی ضرورت ہے۔ماضی میں سیاسی بنیادوں پر تقرریوں، تبادلوں اور انتظامی فیصلوں نے میرٹ اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو متاثر کیا۔ دوسری جانب متعدد اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی باقاعدہ ماہانہ بنیادوں پر کرنے کے بجائے تاخیر سے کی جا رہی ہے، جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔نئی صوبائی حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اسکولوں کی بحالی، عمارتوں کی تعمیر و مرمت، اساتذہ کی بھرتیوں، میرٹ و شفافیت کے فروغ، اسمارٹ کلاس رومز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دے رہی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔حکومت کی ترجیح ہے کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی دائرے میں لایا جائے، غیر فعال اسکول بحال کیے جائیں، اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سیاسی مداخلت کے بجائے میرٹ کو فروغ دے کر ہر بچے کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔