مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ادارے آر ایس ایس کے حوالے: اجے شکلا

مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ادارے آر ایس ایس کے حوالے: اجے شکلا

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک


سینئر بھارتی صحافی اجے شکلا نے نریندر مودی کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مکمل طور پر بے اختیار کر دیا ہے جبکہ ریاستی اداروں کی خودمختاری چھین کر انہیں انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایجنڈے پر لگا دیا گیا ہے۔


ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اجے شکلا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پاکستان مخالف بیانیے اور ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دے کر انتخابات میں ووٹ حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کے عدالتی نظام، تعلیمی اداروں اور عسکری شعبے تک میں آر ایس ایس کی سوچ مسلط کر دی گئی ہے۔


بھارتی صحافی کے مطابق مودی سرکار نے انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، جو تاحال وفا نہ ہو سکا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مودی کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے، وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، جس کے باعث ان کے دعووں اور وعدوں کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔