منی پور فسادات: ریلیف کیمپوں میں 24 ہزار متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم

منی پور فسادات: ریلیف کیمپوں میں 24 ہزار متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

منی پور فسادات: ریلیف کیمپوں میں 24 ہزار متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے باعث بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے قائم سرکاری ریلیف کیمپس پناہ گاہوں کے بجائے شدید مشکلات اور نئی اذیت کا مرکز بن گئے ہیں۔

بھارتی جریدے ’دکن ہیرالڈ‘ کی زمینی رپورٹ کے مطابق ان عارضی پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کو ٹھہرایا گیا ہے، جہاں غذائی قلت، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور طبی سہولیات کے سنگین فقدان جیسے بحران نے جنم لیا ہے۔ سرکاری عدم توجہی کے باعث اس وقت تقریباً 24 ہزار متاثرین زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپوں کی ابتر صورتحال نے ریاستی حکومت کی نااہلی، بے حسی اور پیدا ہونے والے شدید انسانی المیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے