گرین پاکستان انیشیٹو: بلوچستان میں 1147 ایکڑ بنجر زمین قابل کاشت

گرین پاکستان انیشیٹو: بلوچستان میں 1147 ایکڑ بنجر زمین قابل کاشت

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک



گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع آواران کی تحصیل جھل جھاؤ میں 1,147 ایکڑ بنجر اراضی کو کامیابی سے قابلِ کاشت بنا دیا گیا ہے۔


اراضی کی بحالی کے بعد علاقے میں کپاس، گندم، پیاز، مختلف سبزیوں اور پھلوں کی باقاعدہ کاشت شروع ہو چکی ہے، جس سے مقامی کسانوں کو روزگار، معقول آمدن اور نئے معاشی مواقع میسر آ رہے ہیں۔ مقامی کسانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خطے کی خوشحالی کی نئی امید قرار دیا ہے۔ گرین پاکستان انیشیٹو کا یہ منصوبہ بنجر اراضی کو سرسبز بنا کر بلوچستان میں پائیدار زرعی ترقی اور معاشی استحکام کی نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔