منی پور میں تازہ ہلاکت، مودی سرکار کی پالیسیوں پر شدید تنقید

منی پور میں تازہ ہلاکت، مودی سرکار کی پالیسیوں پر شدید تنقید

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

بھارتی ریاست منی پور میں جاری ہلاکت خیز نسلی فسادات پر قابو پانے میں مودی حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے، جبکہ ریاستی پالیسیوں کے باعث خطے میں بدامنی مسلسل برقرار ہے۔

بھارتی جریدے ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق، ریاست میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جو زمینی سطح پر امن و امان بحال کرنے میں انتظامیہ کی واضح ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ منی پور میں تشدد کے بڑھتے واقعات اور مودی سرکار کی مسلسل مجرمانہ خاموشی پر اسے ملک کے اندر شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منی پور میں پھوٹنے والے خونی فسادات کے دوران اب تک 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 43 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہو کر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست منی پور عملی طور پر بھارتی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے، جہاں جاری خانہ جنگی کی سنگین صورتحال کے ساتھ ساتھ آزادی کی تحریکیں بھی زور پکڑ رہی ہیں