ایف سی کے زیراہتمام 39 میڈیکل کیمپس، 5640 مریض مستفید

ایف سی کے زیراہتمام 39 میڈیکل کیمپس، 5640 مریض مستفید

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک


سیکیورٹی فورسز دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں مقامی آبادی کی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔ اس سلسلے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے زیرِ اہتمام صوبے بھر میں 39 فری میڈیکل کیمپس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔


ان مفت میڈیکل کیمپوں کے دوران 5 ہزار 640 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں علاج معالجے کے ساتھ ضروری ادویات بھی بالکل مفت فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپس قلعہ سیف اللہ، کوہلو، چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، سبی اور لورالائی سمیت صوبے کے مختلف دور دراز علاقوں میں قائم کیے گئے تھے۔


طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کیمپوں میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو صحت و صفائی اور بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق ضروری طبی آگاہی بھی دی گئی۔ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے مستحق شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ان کی فلاحی خدمات کا خیرمقدم کیا۔