خاران میں گاڑی پر بارودی مواد کا حملہ، متعدد  زخمی

خاران میں گاڑی پر بارودی مواد کا حملہ، متعدد زخمی

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

بلوچستان کے ضلع خاران میں لجے روڈ پر مسافر گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں ایک مزدور شدید جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدور معمولی زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تخریب کاروں نے عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد قریبی مرکزِ صحت منتقل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل پسپائی کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہتے شہریوں، مسافر گاڑیوں اور محنت کشوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پرامن بلوچ مزدوروں پر یہ حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر کا بلوچستان کی ترقی یا بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں