بھارت: انتخابی نظام اور ووٹر لسٹوں میں مبینہ دھاندلی پر شدید احتجاج

بھارت: انتخابی نظام اور ووٹر لسٹوں میں مبینہ دھاندلی پر شدید احتجاج

Sep 28, 2026|ویب ڈیسک


چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، بھارتی پولیس کا مظاہرین پر کریک ڈاؤن


نئی دہلی میں مودی حکومت کے دور میں انتخابی نظام، انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف عوامی اور سیاسی حلقوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے ساتھ ہی چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کے مطالبات بھی زور پکڑ گئے ہیں۔


عالمی جریدے *دی اسٹریٹس ٹائمز* کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر نکلنے والے کانگریس کے مظاہرین پر پولیس نے شدید شیلنگ کی اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔


دوسری جانب ہانگ کانگ کے اخبار *ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ* نے رپورٹ کیا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے پر سیاسی تنظیم 'کاکروچ جنتا پارٹی' نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے فوری استعفے کا مطالبہ داغ دیا ہے۔


بھارتی جریدے *دی وائر* کے مطابق انتخابی شفافیت پر سوال اٹھانے اور ووٹر فہرستوں میں گڑبڑ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے طلبہ اور عام شہریوں کو پولیس کی جانب سے پہلے ہراساں کیا گیا اور بعد ازاں درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔


داخلی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں اور انتظامی طریقہ کار پر کھڑے ہونے والے اس تنازع نے بھارت میں آئندہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گہرے سوالات اور نئے خدشات جنم دیے ہیں۔