بلوچستان: آپریشن شعبان ٹو کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتا

بلوچستان: آپریشن شعبان ٹو کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتا

Sep 22, 2026|ویب ڈیسک

بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی صوبے بھر میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے شروع کیے گئے 'آپریشن شعبان 2' کے تحت عمل میں لائی گئی۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چھ شرپسند مارے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے 9 مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے اور فورسز کا عزم ہے کہ ملک دشمن عناصر اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ ٹارگٹڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔