*سکھوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پاکستان کی طرف سے کرتارپورراہداری کی بحالی، مذہبی رواداری کی مثال قائم*

*سکھوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پاکستان کی طرف سے کرتارپورراہداری کی بحالی، مذہبی رواداری کی مثال قائم*

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

*سکھوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پاکستان کی طرف سے کرتارپورراہداری کی بحالی، مذہبی رواداری کی مثال قائم*


 بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کوجوازبنا کر *مئی 2025* سے راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمدورفت معطل کررکھی ہے۔


 سکھ برادری پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی اورزیارات کیلئے بھارت سے مسلسل کرتارپورراہداری کی بحالی کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔


*اسی سلسلے میں 27 اکتوبر2026* کو بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں بھی کرتارپورراہداری کھولنے کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔


 پاکستانی حکومت پہلے ہی مذہبی خیرسگالی کے تحت 17 ستمبر 2026 کوکرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان کرچکی ہے۔


*بابا گرونانک کے 557ویں جنم دن کے حوالے سے مذہبی رسومات کے لئے حکومت پاکستان نے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔


 *بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہےکہ ؛*


بھارتی رویہ کے برعکس پاکستان نے کرتارپورراہداری کھول کرمذہبی رواداری اورامن پسندی کی مثال قائم کردی،*سکھ یاتری*


 پاکستانی حکومت اورعوام کا محبت، خلوص اور دوستانہ رویہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین مظہرہے، *سکھ یاتری*